جنگلی حیات کیلیے درپیش خطرات

تحریر.! حسینہ بی بی

شعبہ۔ محکمہ جنگلات، رینج اور وائلڈ لائف مینجمنٹ، کے آئی یو گلگت ۔

جنگلی حیات سے مراد وہ حیات جو انسان کے زیر نگرانی اور ان کی پرورش میں نہیں ہوتے ہیں ۔ ان کو انگلش میں “Undomestic” حیات کہتے ہیں ۔ آج کے اس دور میں نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان میں جنگلی حیات کی آبادی میں کمی نظر آہی ھے۔ اس کمی کی وجہ بلواسطہ یا بلاواسطہ انسان ہی ھے۔ انسان اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کیلیے جانے اور انجانے میں ان جنگلی حیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ھے ۔
مسکن کی تباہی (Habitat destruction) یہ ایک ایسا جنگلی حیات کے لیے مسئلہ ھے، جو انسانوں کے سرگرمیوں کی وجہ سے پیش آتا ھے ۔ انسان اپنی ضروریات زندگی کیلیے جنگل کو کاٹتے ہیں۔ یہ جنگل اتنے جنگلی حیات کے لیے مسکن ھے جس کو انسان چند لمحوں میں تباہ کرتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے کچھ جنگلی حیات ختم ہونے کو ھے اور کچھ کے نسل ختم بھی ہوئے ہیں ۔
غیر قانونی شکار (Poaching of Wildlife) بھی ان جنگلی حیات کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ ھے ۔ اس کے دو اھم پہلوں ہیں ۔ اگر یہ غیر قانونی شکار کسی جنگلی جانور کا کریں تو اس کو ” Illegal poaching of wild animals” کہتے ہیں ۔
اگر غیر قانونی درختوں کی کٹاؤ ھو تو اس کو “Illegal poaching of wild plants” کہتے ہیں ۔ انسان اپنی ضروریات اور اپنی شوق کی تکمیل کیلیے اس طرح غیر قانونی سرگرمیاں سر انجام دیتے ہیں۔ اس کی وجہ سے بھی جنگلی حیات تباہی کے دہانے پر پہنچ جاتے ہیں ۔
جنگلی حیات اور انسان کا تنازعہ، (Wildlife conflict)
انسان اور وائلڈ لائف کا تصادم اس وقت ہوتا ہے جب انسانوں اور جنگلی حیات کے درمیان تصادم منفی نتائج کا باعث بنتا ہے، جیسے کہ املاک، ذریعہ معاش اور یہاں تک کہ زندگی کا نقصان۔ دفاعی اور انتقامی قتل بالآخر ان نسلوں کو معدومیت کی طرف لے جا سکتا ہے۔
انسان ایک معاشرتی حیوان ھے۔ لہٰذا ہماری اخلاقی اور معاشرتی زمہداری اور فرض هے کہ ھم اپنے روزمرہ سرگرمیوں اور طرز عمل میں مثبت تبدیلیاں لے کے آئیں، جس کی وجہ سے جنگلی حیات پر اچھے اور مثبت اثرات ہوں ۔ تاکہ اس سے ہمارا “ماحولیاتی نظام” برقرار رھے۔

About admin

x

Check Also

GBDMA hosts provincial Stakeholders’ Workshop to review progress under GLOF-II Project

Gilgit: The Gilgit-Baltistan Disaster Management Authority (GBDMA) in collaboration with the GLOF-II Project, organized a one-day Provincial Level Stakeholders’ Communication ...