ڈپٹی کمشنر غذر نے اپنی سربراہی میں سربراہی میں ڈسٹرکٹ /تحصیل لیول پرتمباکو کنٹرول ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لای

غذر(بیورورپورٹ) غذر(محمدایوب)
غیر سرکاری تنظیم سیڈو کا ایک اور بڑا اقدام،
کمشنر گلگت ڈویژن کی جانب سے مورخہ 11 نومبر 2019 کو دیئے گئے احکامت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر غذر نے اپنی سربراہی میں سربراہی میں ڈسٹرکٹ /تحصیل لیول پرتمباکو کنٹرول ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا۔ٹاسک فورس میں ایس پی غذر، تمام سب ڈویژنوں کےاسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار صاحبان سمیت سیڈو کا ایک نمائندہ بھی ٹاسک فورس کے ممبر ہونگے۔
واضح رہے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر غذر نے ضلع بھر میں 18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے، کھلے سگریٹ کا خرید و فروخت اور عوامی مقامات، ہوٹلوں ، پارکوں ، ٹرانسپورٹ کے اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی کے خلاف دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پابندی عائد کردی تھی۔ٹاسک فورس کمشنر گلگت ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ضلع غذر کی سربراہی تمباکو نوشی کے روک تھام کے حوالے سے ملکی قوانین کی روشنی میں عملدرآمد پر کام شروع کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ٹاسک فورس ، “انسداد تمباکو نوشی اور تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کی صحت کا آرڈیننس 2002” کی رو سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی مجاز ہے۔ اُمید ہے کہ گلگت ڈویژن کے دوسرے اضلاع کے سربراہان بھی بہت جلد اپنی سربراہی میں اس ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لائیں گے اور گلگت ڈویژن کو تمباکو نوشی کے لعنت سے پاک کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ جس سے نہ صرف کم عمر نوجوان اور بچے تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے محفوظ ہو سکیں گے بلکہ ان قوانین پر مکمل عمل درآمد سے تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریاں جن میں کینسر اور دل کے بیماریاں بھی شامل ہیں کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ عوامی مقامات پر کھلے عام تمباکو نوشی کرنے سے تمباکو نوشی کرنے والے افراد کے ساتھ دوسرے افراد بھی ان بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔عوامی حلقوں نے تمباکو نوشی کے خلاف سیڈو کی مہم کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غذر کی طرف سے عملدرآمد کے لئے ٹاسک فورس کے قیام پر سیڈو کے ذمہ داران اور ڈپٹی کمشنر غذر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔۔

About admin

x

Check Also

CASS LAHORE UNVEILS THE UNTOLD AND UNSEEN OF QUAID-E-AZAM’S LEGACY

LAHORE(Mountain Pass) The Centre for Aerospace and Security Studies (CASS), Lahore, hosted an enlightening guest lecture on 13 August 2024, ...